بدل گیا مقدونیہ کا نام، اب کہا جائے گا ’ریپبلک آف نارتھ مقدونیہ‘

مصر کے وزیر اعظم ایلیکس سپراس نے مقدونیہ کا نام تبدیل کر ’ریپبلک آف نارتھ مقدونیہ‘ رکھے جانے کے بعد ریپبلک آف نارتھ مقدونیہ کے وزیر اعظم جورن جیو کو مبارک باد دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر احمد

بلغراد: مقدونیہ پارلمنٹ نے مصر کے ساتھ 27 برسوں سے چلے آرہے تنازعہ پر پابندی لگاتے ہوئے آئینی ترمیم کے ذریعے اپنے ملک کا نام بدل کر ریپبلک آف نارتھ مقدونیہ کردیا ہے۔ پارلمیانی صدر طلعت جعفری نے جمعہ کے روز میڈیا سے کہا کہ ’’81 ممبران پارلیمنٹ نے اس کے حق میں وو ٹ دیئے ہیں۔ سبھی چاروں آئینی ترمیموں کو منظور کرلیا گیا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مقدونیہ کی 120 رکنی پارلیمنٹ میں اس آئین کو نافذ کرنے کے لئے 80 ممبران کے ووٹوں کی ضرورت تھی۔

مصر کے وزیر اعظم ایلیکس سپراس نے نام تبدیل کرنے کے بعد ریپبلک آف نارتھ مقدونیہ کے وزیر اعظم جورن جیو کو مبارک باد دی۔ دونوں وزرائے اعظم نے جون میں ایک معاہدہ کیا تھا کہ مقدونیہ آئینی ترمیم کے ذریعے اپنے ملک کا نام بدل کر ریپبلک آف نارتھ مقدونیہ کر ے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔