نائیجیریا: مسجد پر خود کش حملوں میں 60 افراد ہلاک

ابوجا: نائیجریا کے شمال مشرقی قصبے موبی میں مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے 2 خود کش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 60تک جا پہنچی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نائیجیرین پولس کے مطابق مسجد کے باہر اور اندر ہونے والے خود کش حملوں میں 60 افراد کی جان جا چکی ہے۔ ریاست اداماوا کے پولیس کمشنر کے مطابق ایک خود کش بمبار نے خود کو مسجد میں دھماکہ خیز مادے سے اڑایا تو دوسرے نے مسجد سے کچھ فاصلے پرخود کش دھماکہ کردیا۔

ابتدائی خبروں میں پولس نے خود کش حملہ میں مرنے والوں کی تعداد 2درجن کے قریب بتائی تھی جبکہ زخمیوں کو اسپتال بھی منتقل کیا ،جن میں متعدد کی حالت تشویشناک تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولس نے حملے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل موبی میں گزشتہ سال نومبر میں مسجد پر ہونے والے خود کش حملے میں 50 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے،یہ اس سال کا بڑا حملہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔