’اب آپ کی انسانیت کہاں گئی؟‘غزہ کے معاملے پر الہان عمرکا امریکی صدر سے سوال

امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حالیہ 10 دنوں میں غزہ پر اتنی بمباری کی ہے جتنی امریکہ نے پورے ایک سال میں افغانستان میں کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور پھر اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت پر مسلم امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انسانی ہمدردی پر سوال اٹھا دیا۔ واشنگٹن میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکمت عملی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حماس اوراسرائیل میں جاری جنگ پر آپ کی انسانیت کہاں ہے؟ آپ کیسے ایک ہی جانب کا ظلم دیکھ کر اسے غلط کہہ سکتے ہیں؟ آپ کیسے لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر اپنی دوستیاں برقرار رکھ سکتے ہیں؟

دوران خطاب الہان عمر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حالیہ 10 دنوں میں غزہ پر اتنی بمباری کی ہے جتنی امریکہ نے پورے ایک سال میں افغانستان میں کی تھی، اب آپ کی لوگوں کیلئے ہمدردی کہاں گئی؟ اب آپ کی انسانیت کہاں گئی ؟


مسلم امریکی رکنِ کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جو یرغمالیوں کو رہا کرنے کی بات کر رہا ہے، جو امریکی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کی بات کر رہا ہے لیکن خود کو یہ کہنے پر آمادہ نہیں کرسکا کہ میں ان سیکڑوں، ہزاروں امریکیوں کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں جو غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔