وسط مالی میں زبردست خود کش بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق، 5 درجن سے زائد لوگ زخمی

پولیس نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ ’’ہم معاملے کی جانچ کر رہے ہیں، مہلوکین کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے، حادثے میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔‘‘

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہفتہ کے روز ایک خود کش حملے نے وسط مالی کو دہلا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش بم دھماکہ میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 5 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ یعنی مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق اس بم دھماکہ کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ ’’ہم معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔‘‘ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے بھی کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی سنگین طور پر زخمی ہونے سے موت ہوئی ہے اور کچھ زخمیوں کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */