دفاعی شعبہ میں امریکہ کی بڑی پیش رفت، 40 ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تیاری

مارک لیوس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ہتھیار نظام کے شعبے میں روس اور چین بہت آگے ہیں، اس کے جواب میں ٹرپ انتظامیہ کی طرف سے ہائپرسونک میزائل پروگرام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ 
ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: دفاعی شعبہ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے امریکہ آئندہ چاربرسوں کے دوران بحر الکاہل کے خطے میں ہائپرسونک میزائلوں کے کم از کم 40 تجربے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے تحقیق و انجینئرنگ ڈویژن کے ڈائریکٹر مارک لیوس نے بدھ کے روز یہ معلومات فراہم کی ۔

مارک لیوس کا کہنا ہے کہ ’’اگلے چند برسوں کے دوران ہم نے ہائپرسونک میزائل کے 40 سے زیادہ تجربے کرنے کی منصوبہ بندی کی ۔ ہم پانی کے اوپر بالخصوص بحر الکاہل کے خطے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیت کا تجربہ کر رہے ہیں ۔ وہاں ہم نے ایکس 51 کا تجربہ کیا ہے‘‘۔


مارک لیوس نے مزید کہا کہ اس قسم کے ہتھیار نظام کے شعبے میں روس اور چین بہت آگے ہیں ، اس کے جواب میں ٹرپ انتظامیہ کی طرف سے ہائپرسونک میزائل پروگرام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ امریکہ کے دفاعی سائنسدان کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے یہ ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔ لیکن روس ہائپرسونک میزائل تجربے میں بہت آگے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Jun 2020, 9:40 AM