ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر منتخب کیا
کاش پٹیل کے کام لینے کے لیے، ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو استعفیٰ دینا ہوگا یا انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی تارکین وطن کے بیٹے اور اپنے سابق معاون کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی سربراہی کے لئے منتخب کیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی محکمہ دفاع کے سابق سربراہ پٹیل آنے والے ریپبلکن صدر کے سخت حامی رہے ہیں۔
کاش پٹیل سرکاری اداروں کے بارے میں منتخب صدر کے شکوک و شبہات کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کیا ’’کاش ایک شاندار وکیل ہیں، اختراعی اور ’امریکہ فرسٹ‘ فائٹر ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے، انصاف کا دفاع کرنے اور امریکی عوام کے تحفظ میں صرف کیا ہے۔وہ سچائی، احتساب اور آئین کی وکالت کرنے والے ہیں۔‘‘
کاش پٹیل کے کام لینے کے لیے، ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو استعفیٰ دینا ہوگا یا انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔