جے شنکر نے کی پیراگوئے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹوئٹ کیا کہ آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @DrSJaishankar
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @DrSJaishankar
user

یو این آئی

آسونسیون: وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے پیر کو پیراگوئے کے دارالحکومت آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ ڈاکٹر جے شنکر جنوبی امریکہ کے اپنے چھ روزہ دورے میں پہلی بار یہاں آئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کیا، "آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اسے شہر کے مرکزی ساحل پر لگانے کے لئے آسونسیون میونسپلٹی کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ یہ یکجہتی کی علامت ہے جس کا اظہار کووڈ وبا کے دوران اتنی سختی سے کیا گیا تھا۔"

انہوں نے تاریخی 'کاسا ڈی لا انڈیپینڈینشیا' کا بھی دورہ کیا، جہاں سے پیراگوئے کی آزادی کی تحریک دو صدیوں سے بھی پہلے شروع ہوئی تھی۔ ساؤ پالو میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ چین نے 1990 کے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں سرحدی علاقوں میں فوجیوں کے جمع ہونے پر پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات پر واضح اثر پڑ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */