اسرائیلی وزیر نے غزہ کی ’مکمل گھیرابندی‘ کا دیا حکم، بربریت کے ساتھ جواب دینے کا اعلان

غزہ کے فضائی علاقہ اور اس کے خط ساحل کو اسرائیل کنٹرول کرتا ہے، اس کی سرحد میں کون داخل ہوگا یا پھر کس کے سامان کو اندر یا باہر جانے کی اجازت ہوگی اس کا فیصلہ بھی اسرائیل کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیل پر حماس کے حملے کی تصویر،&nbsp;@JoeTruzman</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلینٹ نے پیر کے روز غزہ پٹی کی ’مکمل گھیرابندی‘ یعنی مکمل محاصرے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی سیکورٹی فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس گروپ کے ساتھ جنگ کے تیسرے دن ساحلی علاقہ کے آس پاس کے سبھی مقامات پر پھر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق وزیر دفاع نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ’’بجلی نہیں، کھانا نہیں، ایندھن نہیں۔ ہم بربر لوگوں سے لڑ رہے ہیں اور اسی کے مطابق (بربریت کے ساتھ) جواب دیں گے۔‘‘

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ کے فضائیہ علاقہ اور اس کے خط ساحل کو کنٹرول کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس کی سرحد میں کس کے اور کس سامان کو اندر یا باہر جانے کی اجازت دینی ہے، اسے بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اسی طرح مصر بھی غزہ کے ساتھ اس کی اپنی سرحد کے اندر اور باہر جانے والوں کو کنٹرول کرتا ہے۔


اس درمیان حماس نے پیر کے روز کہا کہ اس نے اسرائیلی ہوائی حملوں کے جواب میں جنوبی اسرائیلی شہروں اشدود اور اشکلون کی طرف 120 راکٹ داغے۔ آنے والے راکٹس کے نتیجہ میں یروشلم اور تل ابیب میں بھی الرٹ کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی خدمات کے مطابق غزہ کے ٹھیک شمال میں اشکلون میں چار لوگ زخمی ہو گئے جبکہ اشدود میں ایک خاتون سنگین طور سے زخمی ہو گئی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔