اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

یروشلم: اسرائیلی فوجیوں نے دو الگ الگ واقعات میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسرائیلی فوج نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے واقعہ میں دو شخص جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں دراندازی کی كوشش کر رہے تھے۔ فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرے زخمی شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں دو افراد سرحد پر لگی جالیوں کو پار کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر دھماکہ خیز مادہ پھینکے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج و مظاہرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک گزشتہ ایک ماہ میں 42 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے اور فائرنگ میں تقریباً 2000 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

خیال رہے اسرائیل غزہ سرحد پر ہر جمعہ کو اسرائیل میں رہ رہے فلسطینی مہاجرین اور ان کی گرفتار اولادوں کی واپسی کے لئے دباؤ بنانے کے لئے مظاہرہ کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔