اسرائیل: نیتن یاہو کے بغیر حکومت سازی میں مصروف آئزن کوٹ نے اہم پارلیمانی عہدوں کی تقسیم کر دی!

گادی آئزن کوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ انہوں نے تبدیلی اور اصلاحات کی سیاست کرنے والے اپنے ساتھویں کے ساتھ اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے نام طے کر لیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گادی آئزن کوٹ، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;@gadi_eisenkot</p></div>
i

اسرائیل میں بنجامن نیتن یاہو کو اقتدار سے باہر رکھنے کی کوشش کر رہے اپوزیشن اتحاد نے حکومت سازی کے عمل کے درمیان پارلیمنٹ کے اہم عہدوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزیر اعظم بننے جا رہے آئزن کوٹ نے بتایا کہ 26ویں نیسیٹ یعنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں کس لیڈر کو کون سی ذمہ داری جائے گی۔ اس معاہدہ میں گادی آئزن کوٹ کے علاوہ نفتالی بینیٹ، یایر گولان، ایوگڈور لبرمین اور یایر لیپڈ شامل ہیں۔

پانچوں لیڈران نے مشترکہ بیان جاری کر بتایا کہ سابق وزیر اور یشر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بننے جا رہے مٹن کہانا کو نیسیٹ کا اگلا اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سابق زیر دفاع ایوگڈور لبرمین خارجہ اور دفاعی امور کی اہم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ بینیٹ کی پارٹی کے نئے رکن پارلیمنٹ لیران اویشار بین-ہورِن کو مالیاتی کمیٹی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اس کے علاوہ رائے فولک مین کو ہاؤس کمیٹی کا چیئر مین بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ اس کمیٹی کی ذمہ داری پارلیمنٹ کے کام کاج اور اس سے متعلق امور کو سنبھالنے کی ہوگی۔


گادی آئزن کوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ انہوں نے تبدیلی اور اصلاحات کی سیاست کرنے والے اپنے ساتھویں کے ساتھ اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے نام طے کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کو اس ہفتہ ہاؤس کمیٹی کی میٹنگوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد بدھ کو نیسیٹ کے مکمل اجلاس میں منظوری کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اتحاد نے کچھ خصوصی کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے، جن کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ معاہدہ 26ویں نیسیٹ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ہوا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدہ کو لے کر اتحاد کے اندر کئی دنوں سے بات چیت چل رہی تھی۔ شروعات میں نفتالی بینیٹ اور لبرمین اس عہدہ کے لیے یایر لیپڈ کے نام کی حمایت کر رہے تھے، لیکن آئزن کوٹ چاہتے تھے کہ یہ عہدہ ان کی پارٹی کے پاس رہے۔ آخرکار آئزن کوٹ اور لبرمین کے درمیان اتفاق رائے قائم ہو گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔