آیت اللہ خامنہ ای کامسلم ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ایران کے روحانی پیشوا  آیت اللہ خامنہ ای نے کہا  ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم میں امریکا بھی شریکِ جرم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>
i
user

یو این آئی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روک دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں طلبہ کے ایک گروپ سے گفتگو کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر بمباری روکی جائے اور صیہونی ریاست کو تیل اور خوراک کی برآمدات بھی روک دینی چاہیے۔

7 اکتوبر سے اب تک حماس کے حملوں میں اسرائیل کے 1400 افراد ہلاک اور درجنوں یرغمال ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں بمباری جاری کر رکھی ہے جس میں 8 ہزار سے زائد افراد جاں بحق  ہو چکے۔


ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم میں امریکا بھی شریکِ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت غزہ کے مسئلے کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جہاں امریکا، برطانیہ اور فرانس مظلوموں کے خلاف کھڑے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطین کے مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دینا مغرب کا شرمناک عمل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔