ٹرمپ کی دھمکی پر ایران آگ بگولہ، امریکی صدر اپنے ملک اور خطے کو جیتے جی جہنم میں دھکیل رہے ہیں: ایرانی اسپیکر
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف تہران کی قیادت کرتے ہوئے انہیں جنگی جرائم کے لیے مشتعل کرنے والی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے برابر مجرمانہ ذہنیت ذہنیت کا ثبوت قرار دیا۔

ایران کے خلاف توہین آمیزبیان بازی کرنے اور اسے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے دھمکی دینے کے بعد تہران نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر اپنے ملک کو جیتے جی جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بڑا بحران پیدا کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی توہین آمیز دھمکی کے فوراً بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اور’انسٹاگرام‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لاپرواہ قدم ہر امریکی خاندان کو زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں اور ہمارا پورا خطہ جلنے والا ہے کیونکہ آپ نیتن یاہو کے احکامات کی پیروی کرنے پر بضد ہیں۔ یہ مت سمجھیئے جنگی جرائم کے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تہران 6 اپریل کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے، خواہ وہ کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے ہو یا آبنائے ہرمز کو پھر سے کھولنے کے لیے ہو، ہم ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر حملہ کر یں گے اور ان کے شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کردیں گے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ منگل کو ایران میں ’پاور پلانٹ ڈے‘ اور ’برج ڈے‘ دونوں ایک ساتھ منائے جائیں گے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ آبنائے ہرمز کھول دو، تم پاگلوں، ورنہ جہنم میں جاؤ گے، بس دیکھتے رہو! بعد میں ایران یا کسی اور کا نام لیے بغیر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران یا کسی دیگر کا ذکر کئے بغیر لکھا کہ ’ منگل رات 8 بجے‘۔
ٹرمپ کے اس قابل اعتراض دھمکی پر تھائی لینڈ واقع ایرانی سفارتخانے نے تلخ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایکس‘ پر لکھا کہ جس طرح سے امریکی صدر بچوں کی طرح گالیاں دیتے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ امریکہ امید سے کہیں پہلے پتھروں کے زمانے میں پہنچ گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف تہران کی قیادت کرتے ہوئے انہیں جنگی جرائم کے لیے مشتعل کرنے والی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے برابر مجرمانہ ذہنیت ذہنیت کا ثبوت قرار دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔