اسرائیلی حملہ میں آئی آر جی سی ترجمان علی محمد نائینی کا انتقال، ایران نے بھی کی تصدیق

آئی آر جی سی کے سبھی آفیشیل بیانات علی محمد نائینی کی منظوری کے بعد ہی جاری کیے جاتے تھے۔ انھیں آئی آر جی سی کی سائیکولوجیکل وارفیئر اور پبلک رلیشنز ٹیم کا چیف تصور کیا جاتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علی محمد نائینی، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/MarioNawfal">@MarioNawfal</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اسرائیل کے ذریعہ ایران پر جاری حملوں میں کئی سرکردہ لیڈران کی موت ہو چکی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات میں بتایا جاتا ہے کہ ’اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس‘ (آئی آر جی سی) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا انتقال ہو گیا، جو ایران کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔ ایران نے بھی اسرائیلی حملوں میں علی محمد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آئی آر جی سی کے سبھی آفیشیل بیانات علی محمد نینی کی منظوری کے بعد ہی جاری کیے جاتے تھے۔ انھیں آئی آر جی سی کی سائیکولوجیکل وارفیئر اور پبلک رلیشنز ٹیم کا چیف تصور کیا جاتا تھا۔

ایک طرف ایران کے سرکردہ لیڈران کی موت کا سلسلہ جاری ہے، اور دوسری طرف ایران اپنی جوابی کارروائی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی آر جی سی کا ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں امریکہ و اسرائیل کے ایک اہم دعویٰ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ دراصل امریکہ و اسرائیل دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کی میزائل صلاحیت تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ اس تعلق سے آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بھی میزائل پروڈکشن پوری طرح جاری ہے۔ میزائل کی نہ تو کسی طرح کی کمی ہے اور نہ ہی ان کی میزائل طاقت گھٹی ہے۔ آئی آر جی سی نے تنبیہ دی ہے کہ اسرائیل و امریکہ جنگ میں جتنا آگے بڑھیں گے، اتنے ہی زیادہ حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ یعنی جنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ پیچیدہ ہوتی چلی جائے گی۔


قابل ذکر ہے کہ آئی آر جی سی کے ایک ترجمان اور ایئرواسپیس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران نے پرانی نسل کی میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ یعنی نئی اور جدید ٹیکنالوجی کی میزائلیں ابھی استعمال ہی نہیں کی گئی ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کم از کم 6 ماہ کی ’ہائی انٹنسٹی جنگ‘ یعنی شدید جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ آئی آر جی سی ایڈوائزر ابراہیم جباری نے بھی کہا کہ ایران کے پاس ایسی ایڈوانسڈ میزائلیں ہیں جو ابھی تک جنگ میں نہیں اتاری گئی ہیں، جس سے جنگ طویل کھنچ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔