امریکہ: کیلیفورنیا میں ہند نژاد شوہر-بیوی کا اغوا، 8 ماہ کے بچہ اور ایک رشتہ دار کا بھی پتہ نہیں!

مرسڈ شیرف دفتر نے فیس بک اور ٹوئٹر پر مشتبہ کی تصویر شیئر کر لاپتہ چاروں لوگوں کا پتہ لگانے میں عوام کی مدد مانگی ہے، مشتبہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ منڈے سر اور ہلکے پھلکے جسم والا مرد ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے کیلیفورنیا میں آٹھ ماہ کے بچے کے ساتھ ہند نژاد شوہر-بیوی اور ان کے ایک بالغ رشتہ دار کا اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان سبھی چار لوگوں کا اغوا کیلیفورنیا کے مرسڈ کاؤنٹی سے کر لیا گیا۔ اس واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد افسران نے لاپتہ سبھی افراد کی تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

کیلیفورنیا کے مرسڈ کاؤنٹی شیرف دفتر نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ 36 سالہ جسدیپ سنگھ، 27 سالہ جسلین کور، ان کے آٹھ ماہ کے بچے اور رشتہ دار 39 سالہ امن دیپ سنگھ کو جبراً ایک کاروباری ادارہ سے ان کی خواہش کے خلاف لے جایا گیا۔


شریف دفتر نے لاپتہ چاروں لوگوں کا پتہ لگانے میں عوام کی مدد مانگی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ ملزم منڈے سر اور ہلکے پھلکے جسم والا مرد ہے۔ اسے آخری بار ہوڈی پہنے دیکھا گیا تھا۔ ہم مشتبہ کو مسلح اور خطرناک مانتے ہیں۔ مرسڈ کاؤنٹی شریف دفتر نے بھی اپنے فیس بک اور ٹوئٹر ہینڈل پر مشتبہ کی ایک تصویر شیئر کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔