امریکہ میں سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے مچائی تباہی، متعدد افراد ہلاک

ریاست لوزیانا میں 10 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئی اورمتاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی کمی ہو گئی ہے، نیو یارک کی گورنر نے طوفان کے باعث ریاستی ایمرجنسی لگا دی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خبر کے مطابق مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستیں سمندری طوفان ’آئیڈا‘ کی زد میں ہے جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

ریاست لوزیانا میں دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئی اورمتاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی کمی ہو گئی ہے جس پر لوگوں نے اشیا کے اسٹال لگا لیے ہیں۔ نیو یارک کی گورنر نے طوفان کے باعث ریاستی ایمرجنسی لگا دی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔