ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بائیڈن سے اسرائیل-فلسطینی تشدد کو روکنے میں مدد کی اپیل کی

دستخط کنندگان کو امید ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کو ان کا خط فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائی کی ترغیب دینے میں مدد کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں ان سے اسرائیل-فلسطینی تشدد کو روکنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کے صدر کے طور پر آپ ایک اور جان چلی جانے سے پہلے غزہ اور اسرائیل میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی اپیل کریں۔

یہ خط ہائی پروفائل ہالی ووڈ ستاروں، فنکاروں، مشہور شخصیات اور سیاسی وکلاء کے اتحاد آرٹسٹ 4 سیز فائر کی طرف سے جاری کیا گیا۔ اتوار کی دوپہر تک، 95 مشہور شخصیات نے اس کھلے خط پر دستخط کیے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’سبھی زندگیاں مقدس ہے، ا ن کا عقیدہ اور مذہب یا نسل کچھ بھی ہو‘‘۔ ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ خط میں میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کو ان تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔


خط میں یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’فضائی حملوں اور تمام سپلائی روٹس کی کٹوتی کے بعد غزہ میں بچوں اور خاندانوں کی خوراک، پانی، بجلی، ادویات اور ہسپتالوں تک محفوظ رسائی عملاً ختم ہو گئی ہے۔‘‘

دستخط کنندگان کو امید ہے کہ مسٹر بائیڈن کو ان کا خط فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائی کی ترغیب دینے میں مدد کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;