برطانیہ میں گرمی کا اثر اسکول بند، ٹرین سروس معطل اور چار ہزار آپریشن ملتوی!
یورپی ممالک ہیٹ ویو کا شکار ہیں۔ گرمی اپنے عروج پر ہے۔ درجہ حرارت ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ لیکن برطانیہ حکومت کے اس فیصلے نے سب کو حیران کر دیا ہے کہ گھروں سےاے سی کو ہٹا لیں۔

یورپی ممالک ہیٹ ویو اور لو سے بیحال ہے ۔ گرمی اپنے عروج پر ہے۔ درجہ حرارت ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ لیکن حکومت کے اس فیصلے نے سب کو حیران کر دیا ہے کہ برطانیہ میں حکومت نے گھروں سے اے سی ہٹانے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے عوام کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
لندن کونسل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں حکام نے بڑھتی ہوئی گرمی کے درمیان لوگوں کو گھروں سے اے سی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے سی بہت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں اور بالآخر اسے آخری متبادل کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
ادھر برطانیہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسکول بند اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے رائٹ ٹو لائف ریڈ ایلرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے عوام سے اے سی ہٹانے کی بھی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے اسپتالوں میں سرجریوں پر پابندی لگا دی ہے۔ ہیٹ ویو اور اے سی کی کمی کے باعث برطانیہ بھر میں چار ہزار کے قریب آپریشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ برطانیہ میں نیٹ زیرو پالیسی کے تحت اے سی کو ہٹانے کا کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، فعال کولنگ کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب غیر فعال کولنگ کے تمام طریقے آزمائے گئے ہوں۔ اے سی کا استعمال صرف اس صورت میں کیا جائے گا جب کوئی دوسرا متبادل باقی نہ ہو۔ لندن کے میئر صادق خان کے احکامات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اے سی کے بجائے کھڑکیاں کھلی رکھیں۔ چھت کے پنکھے استعمال کریں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
