کیا ایران امریکہ کی جنگ مصر تک پہنچ گئی ہے؟

مصر کی دمیتا بندرگاہ پر امریکی گیس ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس سے زبردست دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔ کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

اب یہ تنازعہ بحیرہ روم اور مصر کے توانائی کے بڑے مراکز تک پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔ بدھ کے روز، مصر کی اسٹریٹجک لحاظ سے اہم دمیتا بندرگاہ پر ایک امریکی گیس ٹینکر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس سے زبردست دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبرے کے مطابق حملہ انرجوس ونٹر نامی امریکی تیرتے اسٹوریج ٹینکر پر ہوا۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آگ ایک اور ایل این جی کیرئیر گیسلاگ سیلم اور قریبی ٹگ بوٹ تک پھیل گئی۔ فائر فائٹرز نے زبردست کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا اور ملاحوں کو بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


مصری وزیر پیٹرولیم کریم بداوی نے ذاتی طور پر دمیتا بندرگاہ کا دورہ کیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ مصری وزارت پیٹرولیم اور معدنی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ ہنگامی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ ڈرون حملے کی وجہ سے پیش آیا۔ اگرچہ کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مصر جیسے پرامن ملک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دمیتا بندرگاہ پر یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے وقت پیش آیا ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل، امریکہ اور سعودی عرب نے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز (PMF) کے اڈوں کے خلاف مشترکہ حملے شروع کیے تھے۔ اسے تنازع میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا گیا۔ ان حملوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغنے اور آبنائے ہرمز میں گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔ تہران نے سٹریٹجک آبی گزرگاہ کی مشترکہ انتظامیہ کی عمان کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دی ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان پر طاقت سے حملہ کریں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔