دنیا میں کورونا وائرس کے نصف کیسز کا تعلق صرف 3 ممالک سے

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آرہا ہے۔ کورونا کے مجموعی کیسز میں سے تین چوتھائی کیس دنیا کے 10 ممالک میں ہیں۔

ٹیڈروس گیبريسس
ٹیڈروس گیبريسس
user

یو این آئی

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کاکورونا وائرس کووڈ-19 کے حوالہ سے کہنا ہے کورونا کے نصف کیسز کا تعلق دنیا کے صرف 3 ممالک سے ہے۔ عالمی تنظیم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وبا میں کمی والے ممالک احتیاط میں کمی نہ کریں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آرہا ہے۔ کورونا کے مجموعی کیسزمیں سے تین چوتھائی کیس دنیا کے 10 ممالک میں ہیں جبکہ کورونا کے نصف کیسوں کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے۔ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ جہاں کیسوں میں کمی ہو رہی ہے ان ممالک کو اب بھی احتیاط میں کمی نہیں کرنی چا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔