فرانس: ’میراج 2000 ڈی‘ فائٹر جیٹ کریش، ایک پائلٹ کی موت، دوسرے کی تلاش جاری

میراج 2000ڈی کامبیٹ ایئرکرافٹ منگل (20 اکتوبر) کی دیر رات ایک مشن سے لوٹتے وقت کریش ہوا۔ طیارہ میں 2 اراکین پر مشتمل عملہ سوار تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

فرانس کی مسلح افواج نے بدھ (21 اکتوبر) کو تصدیق کی ہے کہ مشرقی فرانس میں ایک فائٹر جیٹ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے، جس میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ میراج 2000ڈی کامبیٹ ایئرکرافٹ منگل (20 اکتوبر) کی دیر رات ایک مشن سے لوٹتے وقت کریش ہوا۔ طیارہ میں 2 اراکین پر مشتمل عملہ سوار تھا، ایک فائٹر پائلٹ اور ایک ویپنس سسٹم آفیسر۔ ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

طیارہ نینسی-اوچے ایئر بیس (بی اے 133) سے تھا۔ میورتھ-ایٹ-موسیل میں کریش ہوا۔ حادثہ تقریباً 10:30 سے 10:40 کے درمیان پیش آیا، جب طیارہ ٹریننگ مشن سے لوٹ رہا تھا۔ ریڈیو اور ریڈار کا رابطہ اچانک منقطع ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ آسمان سے آگ کا گولہ گرتے دیکھا۔ کریش سائٹ روگیول کے پاس ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ڈرون کی مدد سے ملبے کو تلاش کیا۔ عملے کا کم از کم ایک رکن طیارہ سے باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ طیارہ بغیر ہتھیاروں کے تھا اور کلاسک ٹریننگ مشن پر تھا۔


میراج 2000ڈی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے ذریعہ بنایا گیا 2 سیٹ والا گراؤنڈ اٹیک اسپیشلسٹ طیارہ ہے۔ یہ پیچیدہ ماحول میں آپریٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ روایتی ایئر آپریشنز اور پاور پروجیکشن مشنوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ طیارہ دن و رات ہر طرح کے موسم میں درست نشانہ لگا کر بمباری کے لیے مشہور ہے اور فرانسیسی فضائیہ میں طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

فرانسیسی مسلح افواج کی وزارت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکورٹی انویسٹی گیشن بیورو اور دیگر ایجنسیاں حادثے کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ یہ حادثہ فرانسیسی فضائیہ کے لیے ایک افسوسناک واقعہ ہے، کیونکہ میراج 2000 ڈی بیڑا حال ہی میں اَپگریڈ بھی ہوا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔