امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور نوبیل انعام یافتہ سفارتکار ہنری کسنجر انتقال کرگئے

انیس سو ستر میں وہ صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ اور نوبیل انعام یافتہ سفارتکار ہنری کسنجر انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 100 برس تھی۔

ہنری کسنجر امریکا کے انتہائی متنازع مگر قابل احترام سفارتکاروں میں سے ایک تھے، ہنری کسنجر کا انتقال ریاست کنیکٹی کٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔


امریکی میڈیا کے مطابق ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے، وہ وائٹ ہاؤس میں میٹنگز میں بھی شریک ہوتے رہے تھے۔سابق وزیر خارجہ نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارتکاری اور قیادت سے متعلق امور پر غیرمعمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے۔

سن 2023 میں ہنری کسنجر نے بیجنگ کا غیر معمولی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔ انیس سو ستر میں وہ صدر رچرڈ نکسن کے دور میں وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں۔


ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکا اور روس کےدرمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات چیت ممکن ہوئی تھی اور اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات میں بھی وہی پیش پیش تھے۔ پیرس امن معاہدے میں بھی ان کا کردار تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔