چین میں منشیات تیار کرنے والے 5 افراد کو ملی سزائے موت

شاؤيانگ شہر کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں 20 افراد کو جولائی 2016 کے بعد سے 1.2 ٹن نشہ آور اودیہ تیار کرنے اور ان کی نقل و حمل کے لئے مجرم پایا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

چانگشا: چین کے صوبہ ہنان کی ایک عدالت نے منشیات تیار کرنے والے اور اس کی نقل و حمل کے 5مجرموں کوموت کی سزا سنائی ہے۔ شاؤيانگ شہر کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں 20 افراد کو جولائی 2016 کے بعد سے 1.2 ٹن نشہ آور اودیہ تیار کرنے اور ان کی نقل و حمل کے لئے مجرم پایا گیا ہے۔

عدالت نے منشیات تیار کرنے کے جرم میں پانچ کلیدی قصورواروں کو سزائے موت اور پانچ دیگر کو عمر قیدکی اور تین دیگر افراد کو 15سال کی سزا سنائی۔ اس معاملہ میں سات دیگر مجرموں کو تین سے 15 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔


قابل غور کہ چین میں فوجداری قانون کے مطابق منشیات رکھنے،بنانے،بیچنے کی سزا موت ہے جس کے تحت قیدیوں کو کم از کم دو سال کا موقع دیا جاتا ہے۔ اس دوران قیدی اگر کوئی جرم نہیں کرتا ہے یا اپنا طرز عمل ٹھیک رکھتا ہے تو اس کی سزا خود کار طریقے سے عمر قید میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ دوسری صورت میں ایسے قیدیوں کو موت کی سزا دی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔