نیوزی لینڈ: نمازیوں پر فائرنگ کرنے والے ٹیرنٹ کے اہل خانہ نے مانگی معافی

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے لیے جمع مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کے گھر والوں نے شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ بہت افسردہ اور غمزدہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سڈنی: نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کے اہل خانہ بھی اس دردناک واقعہ کے بعد صدمہ سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے شہداء کے ورثا اور زخمیوں سے اس بات کے لیے معافی مانگی ہے کہ ٹیرنٹ نے ایسا قدم اٹھایا جو کہ کئی خاندانوں کے لیے مانند عذاب ہے۔ مساجد پر حملہ کرنے والے آسٹریلین دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کے آسٹریلیا میں موجود اہل خانہ نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کے غم میں برابر کا شریک بتایا۔

حملہ آور ٹیرنٹ کے چچا ٹیری فٹز جیرالڈ اور دادی میری کا کہنا ہے کہ وہ افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سننا اور دیکھنا کسی بھی طرح آسان نہیں تھا۔ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں اور وہ شہید ہونے والوں کے ورثا سے معافی مانگتے ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2010 میں اپنے باپ کے انتقال کے بعد برینٹن یوروپ کے دورے پر گیا اور اس دورے میں وہ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ۔

دوسری جانب آسٹریلین پولس نے برینٹن ٹیرنٹ کی والدہ اور بہن کو حفاظتی تحویل میں لے کر سیف ہاؤس میں رکھا ہوا ہے ۔ برینٹن کی فیملی تحقیقات میں پولس کی مدد کر رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔