مسلمان ناانصافی کے خلاف کھڑے ہو جائیں ، اردوغان

ترک صدر اردوغان نے نوجوانوں کو سیاست، تعلیم، کھیل، تجارتی اور سماجی زندگی میں فعال طور پر شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

انادولو ایجنسی کے مطابق مسٹر اردوغان نے بدھ کو منعقدہ اسلامی تعاون یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف) کی چوتھی جنرل اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "مسلمانوں کو امن اوربھلائی کے ساتھ تمام انسانیت کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری لینی چاہیے اوران کے خلاف ہونے والی ناانصافی پرآواز اٹھانی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو اسلاموفوبیا اور ثقافتی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ شام اور افغانستان جیسے ممالک میں وہ 'جھڑپوں، ہجرت، غربت اور بیماری' سے لڑ رہے ہیں۔

صدر نے نوجوانوں کو سیاست، تعلیم، کھیل، تجارتی اور سماجی زندگی میں فعال طور پر شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


انہوں نے کہا، "مجھے امید ہے کہ آپ کسی کو بھی ہمارے درمیان نہیں آنے دیں گے اور خود کو نسلی، فرقہ وارانہ یا ثقافتی اختلافات پر تقسیم نہیں کریں گے۔ "

آئی سی وائی ایف ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےنوجوانوں کی بڑی تنظیموں اور عالمی سطح پر مسلم اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی یوتھ تنظیموں کو متحد کرتی ہے۔ چوتھی جنرل اسمبلی 25 سے 26 اگست تک ترکی کے استنبول میں منعقد کی گئی ہے اور اس میں 56 رکن ممالک شریک ہورہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔