مصر نے فلسطینی انقلابیوں کو قومی امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کی دعوت دی

پی ایف ایل پی میں پاپولر فرنٹ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ماہر ماضر نے بتایاکہ ’’مصری حکام نے 12 جون کو قاہرہ میں فلسطینی تحریکوں اور گروپوں کو امن مذاکرات کے لئے دعوت نامے بھیجے ہیں۔‘‘

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

غزہ سٹی: مصر نے 12 جون کو قاہرہ میں فلسطینی انقلابیوں کو قومی امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دی ہے۔ فلسطین برائے آزادی فلسطین (پی ایف ایل پی) کی پاپولر فرنٹ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ماہر ماضر نے یہ اطلاع دی۔ مصری میڈیا نے گذشتہ ہفتہ خبر دی تھی کہ قاہرہ نے اس طرح کی تجویز پیش کی ہے لیکن کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

ماضر نے بتایاکہ ’’مصری حکام نے 12 جون کو قاہرہ میں فلسطینی تحریکوں اور گروپوں کو امن مذاکرات کے لئے دعوت نامے بھیجے ہیں۔ ایجنڈے کا موضوع فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی سرگرمیوں ، غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور غزہ، مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کے لئے متفقہ قومی قیادت کا قیام کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ جبکہ فلسطینی حکام اور مصر قومی اتحاد حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں ، فلسطینی دھڑا پی ایل او اصلاحات اور احیاء نو کو ترجیح دے رہا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔