نیپال میں صبح سویرے  6.1 کا شدید زلزلہ آیا ، دہلی-این سی آر تک زمین ہل گئی

نیپال میں زلزلے کے جھٹکے دہلی-این سی آر تک محسوس کیے گئے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کا مرکز 13 کلومیٹر نیچے تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آج صبح نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے باگ متی اور صوبہ گنڈکی کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق صبح 7 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال کے ضلع دھاڈنگ میں تھا۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق روئٹرز سے بات کرتے ہوئے، دھاڈنگ ضلع کے ایک افسر، بدری ناتھ گیرا نے کہا کہ انھوں نے شدید زلزلہ محسوس کیا۔ نیپال میں زلزلے کے جھٹکے دہلی-این سی آر تک محسوس کیے گئے۔ بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 13 کلومیٹر نیچے تھا۔


نیپال میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔اس سے قبل 16 اکتوبر کو نیپال کے مغربی صوبے میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ نیپال ہندوستانی اور تبتی ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ ٹیکٹونک پلیٹیں ہر 100 سال بعد دو میٹر تک حرکت کرتی ہیں جس کی وجہ سے دباؤ پیدا ہوتا ہے اور زلزلے آتے ہیں۔ نیپال میں 2015 میں 7.8 شدت کے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس کی وجہ سے تقریباً 9000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔