جنوبی میکسیکو میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی

میکسیکو میں ’آٹس‘ سمندری طوفان بدھ کے روز بحرالکاہل سے متصل ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرایا تھا جس کے بعد یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

میکسیکو کے صوبہ گوریرو میں سمندری طوفان’ آٹس ‘سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے جب کہ 36 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ ریاست کے گورنر ایولین سالگاڈو نے اتوار کے روز یہ  اطلاع دی۔

صوبہ کے گورنر نے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کو فون پر بتایا کہ مہلوکین کی یہ تعداد ابھی ابتدائی ہے۔ آٹس سمندری طوفان بدھ کے روز بحرالکاہل سے متصل ساحلی علاقے گوریرو سے ٹکرایا تھا، جس سے خاص طور پر میکسیکو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک اکاپولکو کے تفریحی مقام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ سرکاری فیڈرل الیکٹرسٹی کمیشن نے طوفان کی زد میں آنے والے 10,000 کھمبوں میں سے 3,211 بجلی کے کھمبوں کو کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے اندازہ لگایا کہ پیر کی رات تک اکاپلکو میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ جس کے بعد ایندھن جیسے پٹرول، ڈیزل اور گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوسکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔