سری لنکا میں آج سے ملک گیر ایمرجنسی نافذ، نئے صدر کے لیے انتخاب 20 جولائی کو

ایک رپورٹ کے مطابق کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی آرڈیننس (باب 40) کی دفعہ 2 کے ذریعہ انھیں حاصل اختیارات کی بنیاد پر آئین کی شق 40(1)(C) کے ضمن میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

رانل وکرما سنگھے، تصویر آئی اے این ایس
i

بحران کا سامنا کر رہے سری لنکا کے کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے پیر سے ملک گیر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک خصوصی گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کارگزار صدر وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی اور طبقہ کی زندگی کے لیے ضروری فراہمی اور خدمات کے رکھ رکھاؤ کے مفاد میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

’ڈیلی مرر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کارگزار صدر رانل وکرماسنگھے نے عوامی سیکورٹی آرڈیننس (باب 40) کی دفعہ 2 کے ذریعہ انھیں حاصل اختیارات کی بنیاد پر آئین کی شق 40(1)(C) کے ضمن میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے امیدواروں کی نامزدگی منگل کو ہوگی۔ سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب 20 جولائی کو ہوگا۔ ملک کے سابق صدر گوٹبایا راج پکشے نے سنگین بحران کے درمیان ملک سے فرار ہو کر مالدیپ کے راستے سنگاپور جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔