امریکہ میں کورونا وائرس نئے مرحلہ میں داخل، خطرہ مزید بڑھا
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے مشیر ڈیبورا برکس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے حالات دن بہ دن بدتر ہی ہوتے جارہے ہیں اور ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ یہ وبا اب دیہی علاقوں کی طرف بڑھنے لگی ہے۔ اسی حوالہ سے امریکی صدر کے مشیر برائے کورونا وائرس نے کہاہے کہ امریکہ وبا کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے مشیر ڈیبورا برکس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی میں تخفیف ہوئی ہے تاہم دیہی علاقے والوں کو کورونا سے شہر والوں جتنا ہی خطرہ ہے ۔ ماسک پہننے ، صفائی اور سماجی فاصلوں پر عمل جاری رکھنا ہوگا، تب ہی اس جان لیوا وائرس پر کنٹرول کیا جاسکے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Aug 2020, 9:46 AM