موت کو شکست دے کر 2 ماہ بعد اسکول پہنچے ایرانی بچے کو دیکھ کر گلے لگ کر رونے لگے ’چینی دوست‘

وائرل پوسٹ کے مطابق رادِن نامی ایک ایرانی بچہ چین میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔ رواں سال فروری میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے ایران گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

ایران میں جاری جنگ کے باعث اکثر آئے دن کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک جذباتی کر دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے لاکھوں لوگوں کی آنکھیں نم کر دی ہیں۔ ویڈیو میں ایک ایرانی بچہ تقریباً 2 ماہ بعد اپنے اسکول لوٹتا نظر آتا ہے۔ جیسے ہی وہ کلاس روم میں پہنچتا ہے، اس کے دوست دوڑ کر اسے گلے لگا لیتے ہیں اور کئی بچوں کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بچہ جنگ جیسے حالات کے درمیان پھنس گیا تھا اور طویل عرصے بعد محفوظ لوٹ پایا۔ ویڈیو کو دیکھ کر کئی لوگ جذباتی ہوتے ہوئے کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے مطابق رادِن نامی ایک ایرانی بچہ چین میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔ رواں سال فروری میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے ایران گیا تھا۔ جانے سے قبل اس نے اپنے استاذ کو میسج بھیجا تھا کہ ’’میں 20 روز بعد واپس کلاس میں آ جاؤں گا۔‘‘ لیکن اس مرتبہ کچھ ہی دیر بعد حالات بدل گئے اور ایران میں جنگ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اگلے 42 دنوں تک رادِن سے کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔ اسکول میں اس کے دوست اور اساتذہ مسلسل اس کی سلامتی کے لیے دعائیں کر رہے تھے۔ تقریباً 2 ماہ بعد جب رادِن اچانک اسکول پہنچا تو کلاس روم کا ماحول جذباتی ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بچے اپنے دوست کو دیکھتے ہیں، وہ دوڑ کر اسے گلے لگا لیتے ہیں۔ کئی بچے روتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ’ویلکم ہوم‘ کہہ کر اس کا استقبال کرتے ہیں۔ ویڈیو میں رادِن بھی کافی خوش نظر آتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 102 دنوں بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی میں لوٹ پایا ہے۔


یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی کافی جذباتی نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ صرف دوستی نہیں بلکہ انسانیت کی خوبصورت ترین تصویر ہے۔ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ جنگ سب سے زیادہ بچوں کا بچپن چھینتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ بہت جذباتی کر دینے والی ویڈیو ہے، امید ہے کہ یہ بچہ اب محفوظ رہے گا۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں بچوں کی معصومیت اور دوستوں کے لیے ان کی محبت لوگوں کا دل جیت رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر کئی لوگ اسے رواں سال کی سب سے جذباتی ویڈیو قرار دے رہے ہیں، جبکہ اس ویڈیو پر اب تک لاکھوں ویوز آ چکے ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔