بنگلہ دیش کی حکمران عوامی لیگ کو واضح اکثریت حاصل، شیخ حسینہ پانچویں مرتبہ وزیراعظم بنیں گی

بنگلہ دیش کی عوامی لیگ پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں 70 فیصد سے زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلہ دیش کی حکمراں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ (اے ایل) پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں 70 فیصد سے زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مسلسل چوتھی بار اور مجموعی طور پر پانچویں بار ملک کا اقتدار حاصل کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن (ای سی ) حکام نے ابتدائی طور پر اتوار کو دیر گئے تقریباً 290 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا  تھا لیکن اب پوری سیٹوں کا اعلان ہو گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو 299 ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے عام انتخابات ہوئے۔ تین سو رکنی پارلیمنٹ کے انتخاب میں ایک امیدوار کی موت کے باعث ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔عوامی لیگ نے 299 میں سے 216 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 52 اور جاتیہ پارٹی نے 11 سیٹیں جیتی ہیں۔ عوامی لیگ کو مکمل اکثریت مل گئی ہے۔


حکمران جماعت عوامی لیگ  پارٹی کے 260 سے زائد امیدواروں نے قومی انتخابات میں حصہ لیا۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 4 بجے ختم ہوئی۔ ووٹروں نے ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ ڈالے ۔

غیر ملکی انتخابی مشاہدبھی اتوار کی صبح سے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر آزادانہ گھوم رہے تھے۔ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد، کچھ غیر ملکی مشاہدین نے انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، پرامن، کامیاب اور قانونی قرار دیا۔بنگلہ دیش میں اگر کوئی پارٹی پارلیمنٹ میں کل 151 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ حکومت بنا سکتی ہے۔


حکمران عوامی لیگ  پارٹی 2009 میں بھاری اکثریت سے انتخابی کامیابی کے ساتھ اقتدار میں آئی اور 2014 میں اپنی دوسری مدت اور 2018 میں تیسری مدت مکمل کی۔جنوبی ایشیائی ملک میں تقریباً 12 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔عوامی لیگ  کی سربراہ اور وزیر اعظم حسینہ نے ڈھاکہ سٹی کالج پولنگ اسٹیشن پر صبح 8:03 بجے کے قریب اپنا ووٹ ڈالا تھا۔ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔