امریکہ میں پھر اندھا دھند فائرنگ، ریاست میری لینڈ میں 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کے اسمتھسبرگ میں ایک مشین پلانٹ میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہو گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے اسمتھسبرگ میں ایک مشین پلانٹ میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ واشنگٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر 2:30 بجے کے قریب پیش آیا۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق مشتبہ واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم بعد میں مقامی پولیس نے اس کا سراغ لگا لیا۔ اس دوران سیکورٹی فورس کے ایک جوان کے ساتھ اس کی مڈبھیڑ بھی ہوئی۔ اس کی گاڑی سے ایک سیمی آٹومیٹک پستول برآمد ہوا ہے۔


مشتبہ شخص کی شناخت ویسٹ ورجینیا کے رہنے والے 23 سالہ مولینڈور کے طور پر ہوئی ہے جس کاتعلق لاطینی امریکہ سے ہے۔ وہ فی الحال کولمبیا مشین انک نامی اس مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کام کرتاتھا۔ حراست میں لینے کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف الزامات عائد ہونا باقی ہیں۔

اس نے یہ کس مقصد کے لیے کیا، فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت چارلس ایڈورڈ مینک جونیئر (31)، جوشوا رابرٹ والیس (30) اور مارک ایلن فری (50) کے طورپرہوئی ہے۔ اسمتھسبرگ، واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً 110 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب میں واقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Jun 2022, 11:20 AM