ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے بعد اکاسا ایئر نے 13اکتوبر تک سبھی پروازیں کیں ملتوی، مکمل کرایہ واپسی کی پیشکش

اکاسا ایئر لائن نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ریاض میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اکاسا ایئر نے ریاض سے آنے اور وہاں جانے والی تمام پروازوں کی معطلی میں13 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکاسا ایئر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے بتایا کہ ہفتے کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا۔ وہیں سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ اکاسا ایئر لائن نے ریاض آمد و رفت کرنے والی سبھی پروازوں کی معطلی میں13 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ اکاسا ایئر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ ریاض میں مسلسل برقرار سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اکاسا ایئر نے ریاض سے آنے اور وہاں جانے والی تمام پروازوں کی معطلی میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ ہم صورتحال پر حقیقی وقت کی بنیاد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایئر لائن نے مزید کہا کہ متاثرہ مسافر کو مکمل رقم کی واپسی (فل ریفنڈ)  کا اختیار ہے، جس کے تحت 7 دنوں کے اندر رقم کی ادائیگی کر دی جائے گی، یا بغیر کسی اضافی چارج کے اپنے سفر کی تاریخ تبدیل کر سکتے ہیں۔ جن مسافروں نے ٹریول پارٹنر کے ذریعے بکنگ کرائی ہے، ان سے درخواست کی گئی ہے کہ مدد کے لیے براہ راست اس سے رابطہ کریں۔ ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت اور خیر وعافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مصر نے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں واقع کنگ خالد ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہفتے کے روز ملک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ سعودی عرب پر یہ حملے حوثی باغیوں نے کیے تھے۔ حالانکہ مصر نے اپنے بیان میں کسی بھی گروہ کا نام نہیں لیا ہے۔


مصر کی وزارت خارجہ نے ’ایکس‘ پر بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر اپنے دوست ملک سعودی عرب کے خلاف کیے گئے ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، جن میں ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ اور سعودی ایئر لائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 3 سعودی شہریوں کی موت ہو گئی اور کئی عام شہری زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا ہے اور اپنی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات میں اس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ فضائی آمد و رفت کو نشانہ بنانے سے بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کمزور ہوتا ہے۔ مصر نے سعودی عرب حکومت اور عوام کے تئیں گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ جمعرات کے روز ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے حملوں میں ایک پائلٹ سمیت سعودی عرب کے 3 شہریوں کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بدھ کے روز بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ6  اور7  اکتوبر کو ابہا اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملے کیے گئے تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔