چینی وزیر خارجہ کے بعد اب وزیر دفاع بھی غائب!

جاپان میں امریکی سفیر ریہم امینوئل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتہ سے چینی وزیر دفاع کو نہیں دیکھا گیا ہے،  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انھیں آخری بار افریقہ چائنا پیس اینڈ سیکورٹی فورم میں دیکھا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>لی شانگ فو، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/IranObserver0">@IranObserver0</a></p></div>

لی شانگ فو، تصویر@IranObserver0

user

قومی آوازبیورو

چین کے وزیر خارجہ کنگ گینگ طویل وقت سے دکھائی نہیں دیے ہیں اور یہ معاملہ کئی اخبارات کی سرخیاں بن چکا ہے۔ اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ چینی وزیر دفاع لی شانگ فو بھی گزشتہ کچھ دنوں سے غائب ہیں۔ یہ دعویٰ جاپان میں امریکی سفیر ریہم امینوئل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا ہے۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں امینوئل نے لکھا ہے کہ گزشتہ دو ہفتہ سے چینی وزیر دفاع کو نہیں دیکھا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انھیں آخری بار افریقہ چائنا پیس اینڈ سیکورٹی فورم میں دیکھا گیا تھا۔ بیجنگ میں منعقد اس تقریب میں لی شانگ فو نے اپنی تقریر کی تھی۔ شانگ فو کو مارچ 2023 میں ہی وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا، یعنی ابھی انھیں وزیر بنے محج 6 ماہ ہی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔