پاناما میں آیا 7.7 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو پہنچا نقصان، بجلی کی سپلائی متاثر، پروازیں منسوخ

یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پاناما کے جنوبی سرے کے قریب واقع پیتالوسا اریبا سے تقریباً 10کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

<div class="paragraphs"><p>زلزلہ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>
i

پاناما میں آج صبح 7.6 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ ’امریکی جیولوجیکل سروے‘ (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سے راجدھانی میں عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پاناما کے جنوبی سرے کے قریب واقع پیتالوسا اریبا سے تقریباً 10کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

دراصل جمعہ کے روز جنوبی پاناما میں آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7  درج کی گئی۔ زبردست زلزلہ کے سبب گھروں کو نقصان پہنچا، بجلی سپلائی ٹھپ ہوگئی، پروازیں رد کر دی گئیں اور خوف زدہ افراد سڑکوں پر نکل کر بھاگنے لگے۔ زلزلے کے بعد ایک درجن سے زیادہ آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے پورے ملک میں محسوس کیے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے اور حکام کئی صوبوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا، حالانکہ فوری طور پر نقصانات کی مکمل تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔ ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں بزرگ افراد سڑکوں پر روتے ہوئے نظر آئے، جبکہ زلزلے کے جھٹکوں سے پورا ملک لرز اٹھا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہیریرا صوبے میں لوگوں کو خدشہ تھا کہ متاثرہ عمارتیں منہدم ہو سکتی ہیں۔74  سالہ ریکارڈو براؤن نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم خوف زدہ ہیں۔ یہاں ہم 2 بزرگ ہی رہتے ہیں۔ گھر میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور ہمیں ڈر ہے کہ یہ ہم پر گر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے علاقے لاس میناس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔