روس کے سکھالن جزیرہ پر گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ، اپارٹنمنٹ بلاک گرنے سے 9 افراد کی موت، ایک شخص لاپتہ

ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے ایمرجنسی خدمات سے جڑے ایک ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اپارٹمنٹ کا بلاک ہی منہدم ہو گیا۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہفتہ کے روز دنیا کے سب سے بڑے آئل پلیٹ فارم کہے جانے والے روس کے سکھالن جزیرہ پر ایک زوردار گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ پانچ منزلہ عمارت کے پاس ہوا جس کی وجہ سے وہاں پر اپارٹمنٹ بلاک گر گیا۔ اپارٹمنٹ بلاک گرنے کی وجہ سے 9 افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش زور و شور سے جاری ہے۔ مہلوکین میں 4 بچوں کے شامل ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

خبر رساں ادارہ رائٹرس کے مطابق گیس دھماکہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ہفتہ کے روز گورنر نے کہا کہ سکھالن میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ بلاک جزوی طور پر گر گیا۔ اس کے ملبہ میں دبنے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ حادثہ کے بعد ایمرجنسی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ روس کی نیوز ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے اپارٹمنٹ کا بلاک گیس دھماکہ کی وجہ سے گرا ہے۔


ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے ایمرجنسی خدمات سے جڑے ایک ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اپارٹمنٹ کا بلاک ہی منہدم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ سلنڈر کھانا پکانے والے گیس چولھے سے جڑا ہوا تھا اور یہ 20 لیٹر کا گیس سلنڈر تھا۔ بہرحال، روس کی جانچ کمیٹی نے اس حادثہ کے بارے میں تحقیقات شروع ہونے کی بات کہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔