انڈونیشیا کے بالی میں زلزلہ سے افرا تفری، 3 ہلاک، 7 زخمی

محکمہ موسمیات و ماحولیات نے بتایا کہ زلزلہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 3:18 بجے آیا اور اس کا مرکز ضلع کرنگسیم سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جکارتہ: انڈونیشیا کے ریزورٹ جزیرے بالی میں ہفتے کے روز آنے والے شدید زلزلے میں اب تک تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 تھی۔ زلزلہ کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات و ماحولیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 3:18 بجے آیا اور اس کا مرکز ضلع کرنگسیم سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔