یوگی کا اتر پردیش: نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری،متاثرہ نے کی خود سوزی 

علی گڑھ پولس نے بتایا کہ سنیچر کی رات نا بالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی، اس کے بعد ہی سے متاثرہ لڑکی بے حد رنجیدہ اور سخت ذہنی دباؤ میں تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیاہے، یہاں دو لوگوں نے ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ، متاثرہ اس حادثے سے اس قدر پریشان و ذہنی دباؤ میں آگئی کہ اس نے خودشوزی کر لی۔ بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ نے پہلے ٹرین کے آگے کود کر جان دینے کی کوشش کی، لیکن اسے کسی طرح بچا لیا گیا، لیکن وہ اس صدمے سے نکل نہیں پائی اور خود کو آگ کے حوالے کر دیا، لواحقین اسے اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹر نابالغ متاثرہ لڑکی کو بچا نہیں پائے۔

علی گڑھ پولس نے بتایا کہ سنیچر کی رات نا بالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی ، اس کے بعد ہی سے متاثرہ لڑکی بے حد رنجیدہ اور سخت ذہنی دباؤ میں تھی ۔ وہیں اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں ملزم بھی نا بالغ ہیں، فی الحال پولس دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */