شہیدوں کو خراج عقیدت: یو پی میں کینڈل مارچ کے دوران لگا جام، 150 کے خلاف ایف آئی آر

غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقہ میں لوگوں نے این ایچ-9 پر کینڈل مارچ نکالنے کے دوران سڑک پر جام لگا دیا جس کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے غازی آباد میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالنے کے دوران سڑک پر جام لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پولس نے 150 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ یہ معاملہ منگل کی شب تقریباً 8 بجے کا ہے۔ اندرا پورم تھانہ علاقہ میں لوگوں نے این ایچ-9 پر کینڈل مارچ نکالنے کے دوران سڑک پر جام لگا دیا تھا۔ الزام ہے کہ کچھ لوگوں نے اس دوران ہنگامہ بھی کیا۔ پولس کے مطابق لوگوں کے ایسا کرنے سے این ایچ-9 پر کئی گھنٹوں تک جام لگا رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ دو سو لوگ پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت دینے کے لیے کینڈل مارچ نکال رہے تھے۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر اتر رہے ہیں اور کینڈل مارچ نکال کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے مدنظر فوج کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہی ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد اب تک کئی بڑےد ہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔