یوگی حکومت میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد جاری، 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ

پولس مطابق کے متاثرہ اپنے ماما کے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں جا رہی تھی کہ دو لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پاس کے کھیت میں لے گئے، وہاں پہلے ہی سے موجود 5 لوگوں نے بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔

یوپی کے بلند شہر میں 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ
یوپی کے بلند شہر میں 13 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، تازہ معاملہ بلند شہر کے جہاگيراباد میں سامنے آیا ہے، جہاں 7 لوگوں نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا، بتایا جارہا ہے کہ لڑکی اپنے نانیہال میں گرمی کی چھٹیاں منانے گئی تھی۔

مت متاثرہ نے پولس کو بتایا کہ وہ اپنے ماما کے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں جا رہی تھی کہ دو لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پاس کے کھیت میں لے گئے، وہاں پہلے ہی سے موجود 5 لوگوں نے بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ یہی نہیں ملزمان نے گینگ ریپ کے واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا اور کسی سے ذکر نہ کرنے کی دھمکی دی، واردات کو انجام دینے کے بعد لڑکی کو ملزمان کھیت میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے، اہل خانہ نے لڑکی کو دوسرے دن کھیت میں بیہوشی کی حالت میں پایا۔ اس کے بعد لڑکی کواسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس معاملے میں ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، بلند شہر کے ایس پی رئیس اختر نے بتایا کہ کیس درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */