ایشوریہ کے ساتھ رومانی انداز میں سائیکل پر نظر آئے تیج پرتاپ

شادی کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بیگم کو سائیکل پر بٹھائے ہوئے ہیں۔

تیج پرتاپ اپنی اہلیہ ایشوریہ کے ساتھ سائیکل پر  
تیج پرتاپ اپنی اہلیہ ایشوریہ کے ساتھ سائیکل پر
user

قومی آوازبیورو

بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنی بیگم ایشوریہ رائے کے ساتھ سائیکل پر نظر آ رہے ہیں۔ تیج پرتاپ یادو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی یہ تصویر لوگوں کو اس لیے بھی پسند آ رہی ہے کیونکہ دونوں ہی اس میں انتہائی رومانی انداز میں ہیں۔ جہاں تیج پرتاپ یادو سفید رنگ کا کرتا و پاجامہ پہنے ہوئے ہیں وہیں ان کی بیگم نارنگی رنگ کی ساڑی میں نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ایشوریہ فلمی انداز میں تیج پرتاپ یادو کے ساتھ سائیکل پر بیٹھی ہوئی ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں تیج پرتاپ بھی مسکرا رہے ہیں۔ گشت کر رہی خبروں کے مطابق یہ تصویر سابق وزیر اعلیٰ رابڑید یوی کی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکلر روڈ کی ہے جہاں پر تیز پرتاپ رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی ایشوریہ رائے کےسا تھ 12 مئی کو شادی ہوئی اور اس کے بعد بدھ کو پہلی بار اس جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں وہ سادگی بھرے اور رومانی انداز میں نظر آئے۔ تیج پرتاپ کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس تصویر کو اب تک تقریباً 6 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔