تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں کئی بیرون ملکی اشخاص ناجائز طریقے سے کی ووٹنگ، 10 لوگوں کو کیا گیا گرفتار

ایک پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل کو ہوئے انتخاب کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے وقت چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن افسران نے 10 غیر ملکی افراد کو روک کر انھیں گرفتار کر لیا۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

چنئی پولیس نے حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخاب میں فرضی راستہ سے حاصل شناختی دستاویزات کا استعمال کر ناجائز طریقے سے ووٹ ڈالنے کے الزام میں 10 غیر ملکی اشخاص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس گرفتاری سے متعلق جانکاری پولیس افسران نے 14 مئی کو دی۔

ایک پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل کو ہوئے انتخاب کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے وقت چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن افسران نے 10 غیر ملکی افراد کو روک کر انھیں گرفتار کر لیا۔ جاری کردہ پریس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں سبھی کے غیر ملکی شہری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غیر ملکی شہری ہونے اور ہندوستانی شہری نہ ہونے کے باوجود ملزمین نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ کے لیے انھوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں رہائش اختیار کی تھی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن افسران کے ذریعہ گریٹر چنئی پولیس کمشنر دفتر میں شکایت درج کرانے کے بعد سنٹرل کرائم برانچ اور مقامی پولیس یونٹس کے ذریعہ 7 سے 14 جولائی کے درمیان معاملے درج کیے گئے۔ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی ملزمین کو آگے کی قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔