سعودی عرب نے تیل کی قیمت میں بڑی تخفیف کا کیا اعلان، کیا اب بھی ہندوستان میں سستا نہیں ہوگا پٹرول-ڈیزل؟

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اگست سے ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایندھن</p></div>
i

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کے بعد حالات دھیرے دھیرے معمول پر آ رہے ہیں، جس سے خام تیل کی قیمت بھی گر کر 72 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں اس کا اثر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر فی الحال دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمت میں کمی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بیان بھی دیا ہے کہ ابھی پٹرول-ڈیزل کی قیمت کم کرنے والے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق دنیا میں تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب نے اگست ماہ کے لیے ایشیائی ممالک کو دیے جانے والے تیل کی قیمت میں گزشتہ 26 سالوں کی سب سے بڑی تخفیف کا اعلان کر دیا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں یہ تخفیف ہندوستان کے لیے بھی بڑی راحت کی بات مانی جا رہی ہے اور لوگ امید کر رہے ہیں کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی۔ حالانکہ حکومت اس بارے میں کیا سوچتی ہے، کچھ بھی اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔


بہرحال، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے اگست سے ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عرب لائٹ کروڈ ریجنل بنچ مارک کے مقابلے 1.50 ڈالر فی بیرل ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوگا۔ ہندوستان اپنی تیل کی ضرورت کا بڑا حصہ سعودی عرب سے ہی درآمد کرتا ہے۔ ایسے میں اسے ہندوستانی کمپنیوں کے لیے بڑی راحت والی خبر تصور کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ گلوبل مارکیٹ میں وسط جون سے ہی خام تیل کی قیمتیں کم ہیں۔ بین الاقوامی بازار میں برینٹ کروڈ کی قیمت اب گھٹ کر 72 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جو کہ رواں سال فروری کے آخر کی سطح کے آس پاس ہے۔