چوہے اے ٹی ایم میں گھس کر بارہ لاکھ روپے کھا گئے

بھارتی کے شمال مغرب میں واقع ایک بینک میں چوہے ایک کیش مشین میں گھس کر ایک ملین روپے سے زائد کی نقد رقم کھا گئے۔ پولیس کے مطابق یہ رقم قریب بارہ لاکھ روپے یا اٹھارہ ہزار امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

چوہے اے ٹی ایم میں گھس کر بارہ لاکھ روپے کھا گئے
چوہے اے ٹی ایم میں گھس کر بارہ لاکھ روپے کھا گئے
user

ڈی. ڈبلیو

آسام کے ضلع تینسوکیا میں چوہے ایک مقامی بینک کی کیش مشین (اے ٹی ایم) میں داخل ہو گئے اور وہاں عام صارفین کے لیے رکھی گئی نقدی کو کھانا شروع کر دیا۔ بینک عملے کو علم اس وقت ہوا جب کئی مقامی باشندوں نے یہ شکایت کی کہ یہ کیش مشین کسی وجہ سے کام نہیں کر رہی ہے اور کوئی بھی صارف وہاں سے نقدی ‌حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہا تھا۔

اس پر بینک کے ملازمین میں سے ایک نے جب کیش مشین کو کھول کر دیکھا تو وہاں ایک مرے ہوئے چوہے کے علاوہ بہت سی کرنسی اس طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوئی ملی جسے چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر کر کھایا ہوا تھا۔

تینسوکیا کے پولس سپرنٹنڈنٹ دیو مہانتا نے اے ایف پی کو بتایا ’’ہم نے اس کیش مشین کا معائنہ کیا ہے اور ایسے کوئی آثار نہیں کہ اس واقعے میں کوئی انسان ملوث ہے۔ بظاہر اس اے ٹی ایم میں چوہے داخل ہو گئے تھے، جنہوں نے اندر جانے کے لیے اس مشین کو آن لائن رکھنے والی بجلی کی تاروں کے لیے بنائے گئے ایک سوراخ کو استعمال کیا اور پھر مشین میں رکھی گئی کرنسی کو کھانا شروع کر دیا۔‘‘

مقامی میڈیا کے مطابق 12 لاکھ کی کرنسی کو کھا جانے والے چوہوں نے اپنا پیٹ بھرنے کے لیے 500 اور 2000 روپے کے نوٹ استعمال کیے، جن کے کٹے پھٹے اور ادھ کھائے ٹکڑوں سے بینک کے عملے کو یہ مشین تقریباﹰ بھری ہوئی ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔