اہم خَبر: دہلی میں درجہ 8 تک کے تمام اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو پٹرول نو پیسے مہنگا ہوکر 70.37 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

دہلی میں درجہ 8 تک کے تمام اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع

نئی دہلی: دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں آٹھویں درجے تک کے طلبہ کی گرمی کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اتوار کو ٹویٹ کیا،’ دہلی میں شدیدگرمی کے پیش نظر اسکولوں میں آٹھویں کلاس تک کے لیے گرمی کی چھٹیاں ایک ہفتے کے لیے بڑھائی جارہی ہیں‘۔

مسٹر سسودیا نے کہا کہ آٹھویں تک کے بچوں کے اسکول اب آٹھ جولائی سے کھلیں گے۔ باقی کلاس کے لیے اسکول اپنے طے شدہ وقت کے مطابق کھلیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ یہ ہدایت پرائیویٹ اسکولوں پر بھی نافذ ہوں گے۔
غور طلب ہے کہ دہلی میں شدید گرمی کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پہلے 30 جون تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

بالک ناتھ کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے بال بال بچا

الور: راجستھان میں الور حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن پارلیمنٹ بابا بالک ناتھ آج بے قابو ہونے والے ہیلی کاپٹرکے سنبھل جانے کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع الور کے کوٹ قاسم قصبے کے لاڈ پور گاؤں میں بابا سومناتھ مہاراج کی 19 ویں برسی پر منعقد پروگرام میں شریک ہونے نئی دہلی سے آنے والے بابا بالک ناتھ کا ہیلی کاپٹر صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ہیلی پیڈ پر اترنے کے لیے پہنچا تھا کہ اترتے وقت بے قابو ہوکر ہوا میں لہرانے لگا۔ حالانکہ پائلٹ نے اپنی سوجھ بوجھ سے جلد ہی ہیلی کاپٹر کو قابو میں کر لیا۔

ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا اور بابا بالک ناتھ اور ان کے معاون بال بال بچ گئے۔ بعد ازاں خوش کھیڑا میں بنے ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر کو اتارنا چاہا لیکن اس کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بالک ناتھ کو واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ سڑک کےراستے دہلی سے لاڈ پور پہنچیں گے۔

مسلسل چوتھے دن بھی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو مسلسل چوتھے دن بھی بڑھتی ہوئی ڈھائی ہفتے کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو پٹرول نو پیسے مہنگا ہوکر 70.37 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

یہ 12 جون کے بعد اس کی اعلی ترین سطح ہے۔یہاں ڈیزل کی قیمت بھی آٹھ پیسے بڑھ کر 64.19 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی جو 13 جون کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔ کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی آج پٹرول نو نو پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 72.63 روپے، 76.06 روپے اور 73.10 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

ڈیزل کی قیمت کولکتہ اور ممبئی میں آٹھ آٹھ پیسے بڑھ کر بالترتیب 66.11 روپے اور 67.30 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔ چنئی میں یہ نو پیسے مہنگا ہوکر آج 67.90 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں دونوں اندھنوں کی قیمتوں کا روز جائزہ لیتی ہیں اور ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔