پرینکا چوپڑا اور نک کی منگنی 18 جولائی کو ہو گئی؟

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کے تعلقات کے بارے میں بہت کچھ کہا جا رہا ہے لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں نے اپنے رشتہ کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پرینکا چوپڑا کی شادی کی خبریں چاروں طرف سنائی دے رہی ہیں ۔ اب خبر یہ ہے کہ پرینکا اور نک جوناس دونوں اپنے رشتہ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے ان دونوں کی ملاقات سال 2017 میں نیو یارک میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ان دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے اور اب ان ملاقاتوں کا سلسلہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ دونوں کی شادی کی چرچہ عام ہے ۔

بیرون ملک کی ایک ویبسائٹ people.com کے مطابق نک جوناس نے منگنی کی خبروں کو کنفرم کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگنی پرینکا کی 36 ویں سالگرہ 18 جولائی کو ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق پرینکا کے لئے منگنی کی انگوٹھی نیو یارک کے ٹیفینی اسٹور سے خریدی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ہی اپنی شادی کو لے کر بہت خوش ہیں ۔دونوں کو حال ہی میں لندن میں بھی دیکھا گیا۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے ایک ٹویٹ سے بھی اس بات ک تصدیق ہوتی ہے کہ پرینکا جلد ہی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہونے والی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ہاں پرینکا چوپڑا فلم ’بھارت‘ کا حصہ نہیں ہیں، انہوں نے ہمیں ’نک آف ٹائم ‘ (وقت پر ) پر اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا جسے جاننے کے بعد ہم سب خوش ہیں ۔ ’بھارت‘ کی پوری ٹیم کی جانب سے پرینکا کو مبارکباد ‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jul 2018, 3:08 PM