پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا، نیشنل ڈے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو ماریشس میں ’دی گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین‘ سے نوازا گیا، کسی ملک کی طرف سے پی ایم مودی کو دیا گیا یہ 21واں بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کو ماریشس میں ’دی گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین‘ اعزاز سے نوازا گیا، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

پی ایم مودی کو ماریشس میں ’دی گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین‘ اعزاز سے نوازا گیا، تصویر@narendramodi

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت ماریشس میں ہیں اور آج دوسرے دن انھوں نے ماریشس کے 57ویں نیشنل ڈے تقریب میں شرکت کی۔ یہاں وہ بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے۔ اس دوران پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز ’دی گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین‘ سے نوازا گیا۔ کسی ملک کی طرف سے پی ایم مودی کو دیا گیا یہ 21واں بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔

ماریشس کے صدر دھرم گوکھل نے پی ایم مودی کو اس اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا۔ خاص بات یہ ہے کہ پی ایم مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ گزشتہ کل یعنی 11 مارچ کو ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام نے پی ایم مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا، اور آج باضابطہ انھیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔


اس اعزاز کو حاصل کرنے کے بعد پی ایم مودی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گراینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین سے نوازے جانے پر فخر کا احساس کر رہا ہوں، اور وہ بھی ماریشس کے نیشنل ڈے پر۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ماریشس 12 مارچ 1968 کو برطانوی حکومت سے آزاد ہوا تھا۔ کامن ویلتھ کے تحت یہ 1992 میں جمہوریت بنا۔ اس دن کو ماریشس نیشنل ڈے کی شکل میں مناتا ہے۔ آج کی اس تقریب میں ہندوستانی فوج کی ایک ٹکڑی، بحریہ کا ایک وارشپ اور فضائیہ کی آکاش گنگا اسکائی ڈائیونگ ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ جب پی ایم مودی نیشنل ڈے تقریب میں شامل ہونے کے لیے پہنچے تو انھیں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔


پی ایم مودی کے اس ماریشس دورہ کے دوران ہندوستان اور ماریشس کے بیچ 8 معاہدوں پر اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ بدھ کی صبح دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان دو فریقی بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔