پرینکا اور نک کو ایک ساتھ دیکھ کر جذباتی ہوئیں پرینِتی

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی ’روکا ‘ رسم ہو چکی ہے، جس میں بے حد قریبی لوگ شامل ہوئے، اب جلد ہی دونوں کی شادی ہوجائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اس موقع پر ینکا کی چچازاد بہن پرینتی چوپڑا بھی موجود تھیں، جوکہ اس خاص موقع پر جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے ایک طویل پوسٹ لکھی۔

پرینتی نے لکھا ’’آج میں ایک جادوئی پری کی کہانی کی گواہ بنی۔ جب ہم چھوٹے تھے تب میمی دیدی (پرینکا) اور میں گھر گھر کھیلا کرتے تھے، ہم شرمیلی دلہنیں بنتی ، مصنوئی بچے بھی ہوتے اور اپنے شوہروں کو ہم چائے بھی پیش کیا کرتے تھے۔ ایسا اس لئے تھا کیو نکہ ہم ہمیشہ محبت کے جادو پر یقین کرتے تھے اور ہم دونوں اس بات کے لئے پُرامید بھی تھے کہ ہمیں پرفیکٹ دولہے ملیں گے۔‘‘

پرینتی نے مزید لکھا، ’’آج کوئی لاگ لپیٹ والی بات نہیں کروں گی، میں ان کے لئے اس سے زیادہ پرفیکٹ انسان کا تصور نہیں کر سکتی۔ جیسا کہ آج صبح میں نے کہا تھا کہ کسی انسان کو پرکھنےکے دو طریقہ ہوتےہیں، پہلا یہ کہ اس کے ساتھ سفر کیا جائے اور دوسرا ، اس کے ساتھ کھانا کھائیں۔نک میں نے آپ کے ساتھ دونوں کام کئے ہیں۔ اس لئے مجھے معلوم ہے کہ آپ ان کے لئے پرفیکٹ ہو۔ انہیں محبت کیجئے کیوں کہ وہ آپ کے لئے دیوانی ہیں۔ ان کی حفاظت کیجئے کیونکہ وہ باہر سے مضبوط لیکن اندر سے بہت نرم ہیں۔ میں آپ دونوں سے پیار کرتی ہوں اور آپ کو خوشیاں مبارک ہوں۔ آپ کو روکا اور ہونے والی شادی کی مبارکباد۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔