آپریشن سندور: پاکستان کو بے نقاب کرنے ہندوستان کا کُل جماعتی نمائندہ وفد جاپان اور یو اے ای پہنچا

جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت والا نمائندہ وفد جاپان پہنچا ہے، جبکہ شیوسینا رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت والا نمائندہ وفد متحدہ عرب امارات میں قدم رکھ چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جاپان میں کُل جماعتی وفد کا استقبال، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sidhant">@sidhant</a></p></div>

جاپان میں کُل جماعتی وفد کا استقبال، تصویر@sidhant

user

قومی آواز بیورو

دہشت گردی معاملہ پر پاکستان کو بے نقاب کرنے کے مقصد سے حکومت ہند کے ذریعہ تشکیل 7 کُل جماعتی نمائندہ وفود میں سے 2 نمائندہ وفود بیرون ممالک پہنچ چکے ہیں۔ جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت والا نمائندہ وفد جاپان پہنچا ہے، جبکہ شیوسینا رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت والا نمائندہ وفد یو اے ای میں قدم رکھ چکا ہے۔

یہ کُل جماعتی نمائندہ وفود دنیا کے سامنے پہلگام حملہ اور اس کے بعد ہندوستانی فوج کے ذریعہ کیے گئے ’آپریشن سندور‘ پر اپنا موقف رکھیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے جو نمائندہ وفود بیرون ممالک پہنچے ہیں یا آنے والے دنوں میں بیرون ممالک جانے والے ہیں، ان کو دستاویزات کے 3 سیٹ دیے گئے ہیں۔ پہلے سیٹ میں سفر سے متعلق جانکاری ہے، کہ کب کہاں پہنچنا ہے، کس سے ملاقات کرنی ہے اور کس کس گروپ سے گفت و شنید ہوگی۔ دوسرے سیٹ میں بات چیت کے ایشوز کی جانکاری دی گئی ہے، اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیا کیا بولنا ہے۔


تیسرے اور آخری سیٹ میں پاکستان کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دیے جانے والے کاموں کی فہرست ہے۔ اس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کس طرح اور کہاں کہاں پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ ہیں۔ تیسرے سیٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ کس طرح سے پاکستان نے جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں اپنے یہاں ٹریننگ پائے دہشت گردوں کو بھیج کر دہشت گرداہن واقعات کو انجام دیا۔

بہرحال، حکومت کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت میں کل جماعتی نمائندہ وفد کا پہلا گروپ آپریشن سندور پر ہندوستان کے سفارتی رابطہ کے حصے کی شکل میں 5 ممالک انڈونیشیا، ملیشیا، کوریا ریپبلک، جاپان اور سنگاپور کے سفر پر روانہ ہوا ہے۔ دوسری طرف شیوسینا رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت والا دوسرا کُل جماعتی نمائندہ وفد متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، لائبیریا، کانگو اور سیئریا لیون کے لیے روانہ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔