مدھیہ پردیش: گئوکشی کے الزام میں ایک شخص کا قتل

گئو کشی کے نام پر شورش پسندوں کے ذریعہ دو لوگوں پر کیے گئے جان لیوا حملے نے مدھیہ پردیش کے ستنا میں حالات کشیدہ کر دیا ہے۔ اس حملہ میں ایک کی موت ہو گئی جب کہ دوسرا اسپتال میں زیر علاج ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج مبینہ طور پر گئو کشی کے الزام میں دو لوگوں پر ایک ہجوم نے جان لیوا حملہ کردیا جس سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کا ساتھی اس حملہ میں بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔

اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ بدیرا تھانہ کے عام گار گاؤں میں آج گئوکشی کے شبہ میں ایک ہجوم نے دو لوگوں پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں بری طرح زخمی ایک نوجوان کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی جب کہ دوسرے زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔